(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم مثالی ہے، یہ معاہدہ جنگ کا نہیں امن کا معاہدہ ہے۔
سینیٹر محسن نقوی نے دوحا میں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ امریکا اورایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کیلئے پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی،ایسے بھی لمحات آئے جب صورتحال شدید کشیدہ ہوگئی،ہم نے ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے کہا کہ امن ایک ملاقات میں حاصل نہیں ہوتا، صبر، اعتماد اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطری وزیراعظم نے سوئس امن مذاکرات میں بغیر آرام 16 گھنٹے سے زائد کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکاایران ثالثی کرانے میں قطر کی سفارتی کوششیں قابل قدررہیں،خطے کی کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لیے پاکستان اور قطر نے مل کر کام کیا۔