نیتن یاہو جیل سے بچنے کیلئے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں، عباس عراقچی

نیتن یاہو جیل سے بچنے کیلئے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں، عباس عراقچی
کیپشن: نیتن یاہو جیل سے بچنے کیلئے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں، عباس عراقچی

ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ گزشتہ بار ایران کو فیصلہ کن شکست دینے کی کوشش کی گئی، لیکن ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دوبارہ ایسا کرنے سے پہلے محتاط رہنا ہوگا، کیونکہ ایران کے بھی کچھ ادھورے کام ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں بہادر اور مضبوط رہنما قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ نیتن یاہو نے سخت مخالفت اور مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی کہ وہ نیتن یاہو کے لیے ان کی بھرپور حمایت کو قبول کریں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں اسرائیل کے ساتھ تعاون پر بھی نیتن یاہو کی تعریف کی ہے، جبکہ عباس عراقچی کے بیان سے خطے میں کشیدگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان سخت مؤقف ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔

Watch Live Public News