ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گینگ کے ایک مبینہ رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹائیگر شروف کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کو پہلے بھی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کی شام ممبئی کے علاقے جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ واقعے میں اداکار محفوظ رہے، تاہم ان کے ڈرائیور کے بازو میں گولی لگی جبکہ قریب موجود ایک رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔