تھائی لینڈ کی ملکہ خود بوئنگ طیارہ اڑا کر جاپان پہنچ گئی

 تھائی لینڈ کی ملکہ خود بوئنگ طیارہ اڑا کر جاپان پہنچ گئی
کیپشن:  تھائی لینڈ کی ملکہ خود بوئنگ طیارہ اڑا کر جاپان پہنچ گئی

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا کے بارے میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ انہوں نے آسیان ویمنز آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے شاہی بیڑے کا بوئنگ مسافر طیارہ خود اڑا کر بینکاک سے جاپان تک کا سفر کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملکہ نے تقریباً 7 گھنٹے طویل پرواز کے بعد جاپان کے ہوکائیدو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ وہ انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن کی ویمنز گلوبل ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ سوتھیدا کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس ہے اور وہ مختلف طیاروں میں تقریباً 1,190 گھنٹے پرواز کا تجربہ رکھتی ہیں۔ جاپان پہنچنے کے بعد انہوں نے خود گاڑی چلا کر ہوٹل کا رخ کیا۔



Watch Live Public News