اسکاٹ لینڈ کے جزیرے نارتھ رونالڈسے پر  34 سال بعد بچے کی پیدائش

اسکاٹ لینڈ کے جزیرے نارتھ رونالڈسے پر  34 سال بعد بچے کی پیدائش
کیپشن: اسکاٹ لینڈ کے جزیرے نارتھ رونالڈسے پر  34 سال بعد بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک: اسکاٹ لینڈ کے دور دراز جزیرے نارتھ رونالڈسے پر 34 سال بعد پہلی بار کسی ماں نے بچے کو جنم دیا ہے۔

ڈنکن نامی بچہ 15 ستمبر 2026 کو اورکنی کے شمالی جزیرے نارتھ رونالڈسے میں پیدا ہوا۔ یہ جزیرہ صرف 3 میل لمبا اور 2 میل چوڑا ہے۔ بچے کی والدہ ٹریل فورڈ اور ان کے منگیتر جارج سواریز نے ابتدائی طور پر کوسٹا ریکا میں بچے کی پیدائش کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم جزیرے پر پہنچنے کے بعد انہوں نے فیصلہ تبدیل کردیا۔

ٹریل فورڈ کے خاندان نے 1727 میں یہ جزیرہ خریدا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جزیرے سے ان کا گہرا تعلق ہے اور وہ ہر سال یہاں آتی ہیں، اسی لیے انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش بھی اپنے آبائی گھر میں کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹش حکومت کے 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق نارتھ رونالڈسے کی آبادی 72 افراد تھی، جو اب کم ہوکر 51 رہ گئی ہے۔

جزیرے پر صحت کی سہولیات محدود ہیں؛ یہاں کوئی ڈاکٹر یا اسپتال موجود نہیں، جبکہ صرف ایک مقامی نرس خدمات انجام دیتی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہی محدود طبی سہولیات جزیرے پر طویل عرصے تک بچوں کی پیدائش نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہیں۔

Watch Live Public News