گزشتہ 3 سال میں 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، وزارت داخلہ

 گزشتہ 3 سال میں 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، وزارت داخلہ
کیپشن:  گزشتہ 3 سال میں 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، وزارت داخلہ

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 922 لائسنس جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں 11 ہزار سے زائد غیر ممنوعہ بور، جبکہ 2 ہزار 770 ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 3 ہزار 151 اور 2025 میں 3 ہزار 125 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ رواں سال اب تک 4 ہزار 668 لائسنسوں کا اجرا کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News