(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28 ڈالر بڑھ کر 4181 ڈالر فی اونس ہے۔