ویب ڈیسک: امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی پر عوامی عدم اطمینان بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
فوکس نیوز کے سروے کے مطابق 64 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ صرف 36 فیصد نے ان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔
سروے میں 77 فیصد افراد نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ کی کارکردگی پر ناراضی ظاہر کی، جبکہ 74 فیصد نے معاشی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
مزید برآں، 53 فیصد امریکیوں کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں ملکی معیشت مزید خراب ہوسکتی ہے، جبکہ 66 فیصد نے امریکا کی مجموعی سمت پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔
فوکس نیوز کے مطابق، سروے کے نتائج ٹرمپ کے دونوں صدارتی ادوار میں ان کی مقبولیت کی کم ترین سطح کی عکاسی کرتے ہیں۔