پنجاب اے آئی دور میں داخل، خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے، مریم نواز

پنجاب اے آئی دور میں داخل، خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے، مریم نواز
کیپشن: پنجاب اے آئی دور میں داخل، خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور میں داخل ہو رہا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے۔

ساہیوال میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ جماعت نے اپنی حکومت خود ختم کی۔  انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے وفاق یا دوسرے صوبوں پر حملے کی مثال نہیں ملنی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اے آئی لیبز قائم کی جا رہی ہیں، تمام تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ ہے اور نوجوانوں کو اسکوٹیز بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جن کی ماہانہ قسط 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی جامعات میں میرٹ پر وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں اور حکومت کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق، پنجاب میں ادویات بھی مریضوں کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News