(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں رواں سال سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں گزشتہ 8 ماہ کے دوران سانپ کے کاٹنے کے ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 31 اگست تک کے دورانیے میں پنجاب بھر سے سانپ کے کاٹنے کے مجموعی طور پر 1,070 واقعات رپورٹ ہوئے۔ان 8 ماہ کے دوران سانپ کے زہر کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔متاثرین میں 614 مرد اور 446 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق برسات کے موسم میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کچی آبادیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث سانپ آبادیوں کا رخ کر لیتے ہیں۔