(ویب ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نئی قیمتوں کا اطلاق اج رات 12 بجے سے ہوگا ، نئی قیمتیں 3 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیس ہوگئی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔