حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: حکومت نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اوگرا (OGRA) کی منظوری کے بعد، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جو  اگلے 24 گھنٹوں تک برقرار رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 1.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 379.25 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2.16 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 395.82 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News