ویب ڈیسک: پاکستان میں گزشتہ دو سال کے دوران شرحِ خواندگی 60 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی، جبکہ پنجاب 68 فیصد شرحِ خواندگی کے ساتھ تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ بلوچستان 49 فیصد شرح کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخوا میں شرحِ خواندگی 58، 58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پنجاب میں مردوں کی شرحِ خواندگی 75 فیصد اور خواتین کی 62 فیصد ہے۔ سندھ میں یہ شرح مردوں کے لیے 68 فیصد اور خواتین کے لیے 47 فیصد، خیبر پختونخوا میں مردوں کے لیے 73 فیصد اور خواتین کے لیے 43 فیصد، جبکہ بلوچستان میں مردوں کے لیے 61 فیصد اور خواتین کے لیے 37 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے شہری علاقوں میں شرحِ خواندگی 74 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 55 فیصد ہے، جو شہری اور دیہی آبادی کے درمیان تعلیمی فرق کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور وزارتِ تعلیم کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 547 ہے۔