(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش جہنم واصل کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد کمانڈردسمبر2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا اور2024 سے دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کررہا تھا،دہشتگرد کمانڈرغیر مقامی دہشتگردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی عادل شاہ عرف درویش 2022 اور 2023 سے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کیلئے بھتہ خوری میں ملوث رہا،خارجی کمانڈر کیخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں 19 ایف آئی آرز درج تھیں اور اسکے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔