مری : گاڑی کھائی میں گرنے سے آگ لگ  گئے، 8 افراد جاں بحق

مری : گاڑی کھائی میں گرنے سے آگ لگ  گئے، 8 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) مری میں گاڑی کھائی میں گرنے سے آگ لگ  گئے،افسوسناک واقعہ میں  8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق بروھالنک روڈ پر حادثہ  ہوا ہے ، گاڑی کھائی میں جا گری ،افسوسناک واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔حادثے کی شکار گاڑی میں آگ لگ گئی  جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس گئے ہیں ۔

رسیکیوحکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد شادی میں جا رہے تھے۔

ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کا اظہار افسوس: 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مری کے قریب  وین کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ، انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کیا۔انہوں نے زخمیوں کے بہترین علاج کا حکم دیدیا۔

وزیراعلی مریم نواز  نے ڈپٹی کمشنر مری کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News