(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا شارہ دے دیا ۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کو بری طرح نشانہ بنایا ہے اور ممکن ہے کہ ہم مزید کچھ کارروائی بھی کریں۔
امریکی مڈ ٹرم الیکشنز کے دوران ووٹرز پر جنگ کے اثرات سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ ایک لحاظ سے وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کیونکہ میں وہ کر رہا ہوں جو دوسرے صدور کو کرنا چاہیے تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ دوسری جانب ممکن ہے کہ وہ اسے پسند نہ کریں۔ اس کی ایک قیمت چکانا پڑتی ہے، جس کا مجھے یہ قدم اٹھاتے ہی اندازہ تھا، لیکن ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
قبل ازیں امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت نہیں کررہے، تنازع کے حوالے سے جلد کچھ نہ کچھ ہوگا۔ ٹرمپ نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ امریکا کے مڈٹرم الیکشنز سے پہلے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ بنالیا۔