(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائےفائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 10 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی دہشتگردی کی کوشش ناکام،ہشتگردوں نے گبد بارڈر کراسنگ اور گوادر شہر میں کارروائی کی کوشش کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائےفائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 10 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایک شہری شہید، ہوا جبکہ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچ خاتون کو حملے میں استعمال کرنا بلوچ خواتین کی حرمت کے خلاف جرم ہے،دہشتگرد بلوچ خواتین کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔