پی ایس ایل کو اس دفعہ زیادہ شہروں میں لے کر جائیں گے،چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل کو اس دفعہ زیادہ شہروں میں لے کر جائیں گے،چیئرمین پی سی بی
کیپشن: پی ایس ایل کو اس دفعہ زیادہ شہروں میں لے کر جائیں گے،چیئرمین پی سی بی

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن کاکہناہےکہ 11ویں سیزن کا اختتام ریکارڈ کراؤڈ کے سامنے ہوا، اسی مومینٹم کو آگے لے کر چلیں گے،ہم پی ایس ایل کو اس دفعہ زیادہ شہروں میں لے کر جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت ایچ بی ایل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کااجلاس ہوا ،جس میں سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر آفیشلز نےشرکت کی۔

پی ایس ایل کے لیے ڈائریکٹ سائننگ 23 اکتوبر اور 23 نومبر کے درمیان ہوگی ،ہر فرنچائز ایک  کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کر سکتی ہے،ڈائریکٹ سائننگ والے کھلاڑی کی پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن نہ کھیلنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے ،اگلے ہفتے پی ایس ایل کی کرکٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، پی ایس ایل 12 کے پلیئر آکشن کا انعقاد 23 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل 18 مارچ سے 2 مئی تک ملک کے5سے6شہروں میں کھیلی جائے گی،نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ گولڈ اور سلور کا انعقاد ایچ بی ایل پی ایس ایل سے پہلے کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہاکہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا سٹیج ہے۔

Watch Live Public News