سعودی عرب کا دفاع کرنا معاہدے کا اہم مقصد  ہے اوردفاع کیا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی عرب کا دفاع کرنا معاہدے کا اہم مقصد  ہے اوردفاع کیا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

(ویب ڈیسک ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد سعودیہ کا دفاع کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، پاکستانی افواج مختلف صلاحیتوں اور شعبوں میں کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اچانک وجود میں آنے والا اتحاد نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدےکا نفاذ، اس کے تمام اثرات دفاعی نوعیت کے ہوں گے، یہ کس طرح ہوگا، کون سا دستہ وہاں جائے گا، فیصلہ آپریشنل کمانڈرز کریں گے، معاہدے کو کس انداز میں استعمال کیا جائےگا، اس کا فیصلہ بھی آپریشنل کمانڈرز کریں گے۔

انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کو خطے کے استحکام کی ضمانت قرار دیا اور کہا کہ اس کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی عناصر مذموم مقاصد کو عملی جامع پہنانے سے پہلےکئی بار سوچیں گے، اس کا مقصد کسی کو دشمن یا دوست قرار دینا نہیں ہے، اس معاہدے مقصد سعودی عرب کا دفاع کرنا ہے اور دفاع کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایران امریکا جنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا جنگ کے خاتمے اور معاہدے کی کوششیں کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، چاہتے ہیں مذاکرات کے ذریعے پُرامن حل نکلے، تنازع مزیدنہ پھیلے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان نے غیرجانبداری سے امریکا ایران جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا، ہمارا مفاد علاقائی امن اور استحکام میں ہے، جنگ کو مزید پھیلانے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News