حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے طیاروں کے استعمال کی خبر بے بنیاد ، من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے طیاروں کے استعمال کی خبر بے بنیاد ، من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

(ویب ڈیسک ) وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاکستان ایئر فورس کے طیاروں کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو ’جعلی اور من گھڑت‘ قرار دیا ہے۔

وزارت اطلاعات نے ایکس پر جاری اپنے فیکٹ چیک بیان میں کہا کہ نیویارک ٹائمز کی خبر میں حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے طیاروں کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے  کہ   مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے ممکنہ استعمال سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں۔

وزارت اطلاعات نے بیان میں کہا کہ اگر پاکستانی مسلح افواج کو کسی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام فراہم کریں گے۔

Watch Live Public News