(ویب ڈیسک) دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پاک بھارت مقابلے کے دوران میدان میں اس وقت شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی جب بھارتی فاسٹ باؤلر ہرشت رانا پاکستانی بلے بازوں معاذ صداقت، شمیل حسین اور حسن نواز سے الجھ پڑے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی فاسٹ باؤلر ہرشت رانا کو پاکستانی کھلاڑیوں معاذ صداقت، شمیل حسین اور حسن نواز کے ساتھ الجھتے اور جملے کستے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
????HEATED MOMENT BETWEEN HARSHIT RANA AND PAKISTANI OPENERS???? -Harshit Rana started sledging Shamyl Hussain and Maaz Sadaqat. -In next over Ayush Badoni get wickets. As a result India got two Wickets. https://t.co/N9uZgNPHIW
— Aarya ️ (@Vitamin_Vk18) November 22, 2026
FULL-BLOWN LAFDA LOADING IN INDIA VS PAKISTAN! ???????? Things are getting heated on the field. This India vs Pakistan clash is turning into a proper showdown! https://t.co/KU5YoQo2dY
— VARAHA WARRIOR (@VarahaWarrior) November 22, 2026
جب اوپنر معاذ صداقت نے ہرشت رانا کو لگاتار تین چوکے جڑے تو وہ غصے میں ان کے قریب آ کر جملے کسنے لگے، جبکہ دوسرے اوپنر شمیل حسین کے ساتھ بھی اوور ختم ہونے کے بعد ان کا تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
شائقینِ کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی باؤلر کے اس غیر پیشہ ورانہ اور اشتعال انگیز رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
Belt Treatment to Harshit ???????? Heated argument & then Six on very next ball https://t.co/0xMgg9aGB6
— Abdullah Ch (@Abdull4h_Ch) November 22, 2026
دوحہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت اے کے خلاف بڑا مجموعہ اسکور کیا۔
اوپنرز شمیل حسین اور معاذ صداقت نے ٹیم کو 66 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شمیل حسین 33 رنز بنا کر آیوش بدونی کا شکار بنے جبکہ معاذ صداقت نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
مڈل آرڈر میں حسن نواز نے 82 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار باری کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جبکہ بھارت کی جانب سے ہرشت رانا، سوریانش شیڈگے اور وپراج نگم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔