(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ بالکل نہیں کرتی کہ کرپشن بالکل ختم ہوگئی ہے۔ کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں ہوتی، لیکن پنجاب میں سی ایم کرپشن کا پتہ چلنے پر پیچھے پڑ جاتی ہے۔13 چودہ سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی، جو کرپشن کی اور کھانچے لگائے آج سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 15 دسمبر کو جہلم میں نواز شریف سکول آف ایمیننس کے آغاز کا اعلان کیا۔انہوں نےجنوری میں دینہ،سوہاوہ اورپنڈندادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم میں ہونہارسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھر بوں کے منصوبے ہیں،مریم نواز نے عوام کی امانت میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔کسی منسٹر کے خلاف کرپشن کا ثبوت سامنے آجائے تو قسم کھاتی ہوں نہیں چھوڑوں گی۔جن کو اعتراض ہے، وہ وزیر کیوں بنے بیٹھے ہیں استعفیٰ دیکر گھر کیوں نہیں چلے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کرپشن اور رشوت خوری میں نام بنایا آج بھی باہر بیٹھے ہیں۔یہ دعویٰ بالکل نہیں کرتی کہ کرپشن بالکل ختم ہوگئی ہے۔ کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں ہوتی، لیکن پنجاب میں سی ایم کرپشن کا پتہ چلنے پر پیچھے پڑ جاتی ہے۔13 چودہ سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی، جو کرپشن کی اور کھانچے لگائے آج سامنے آرہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ میں پنجاب کی بات کرتی ہوں، باقی صوبوں کی بات نہیں کرتی، وہ خود عوام کو جوابدہ ہیں۔ پنجاب میں ایک ایک پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہورہا ہے۔ خیانت کرنے والوں کے حلق سے مال نکال لائیں گے۔ ہم باتیں نہیں بناتے، باتوں کی عمر چھوٹی ہوتی ہے۔خدمت کی وجہ سے مسلم لیگ ن بار بار اقتدار میں آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں بزدار حکومت رہی کتنے بچوں کو سکالرشپ یا لیپ ٹاپ ملے۔ ماضی میں لوگ بسوں پر لٹک، چھتوں پر چڑھ کر سفر کرتے تھے، اب ماڈرن اور باعزت سواری الیکٹروبس کی صورت میں موجود ہے۔مقبولیت ہو تو پھر نظر بھی آتی ہے، عوام خدمت کو ووٹ دیتے ہیں بیانیہ کو نہیں دیتے۔ اب لوگ کہیں گے کہ للہ جہلم روڈ ہمارا منصوبہ ہے، آپ کا منصوبہ ہے تو چار سال کی حکومت میں کیوں نہیں بنایا؟،ان کی باتوں کیلئے زبان چلتی ہے، کام نہیں کرتے۔ ہم کام کرتے ہیں تو تنقید کا نشانہ بھی بنا پڑتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بچے خواب دیکھیں، مریم نواز خواب پورے کرنے کیلئے دن رات ایک کر دے گی۔لڑکیوں کو کہتی ہوں کہ انہیں آگے بڑھنا ہے، کسی سے نہ سنیں کہ یہ ان کے کرنے کا کام نہیں۔ لیپ ٹاپ کھولنے کی ویڈیو دیکھ کر شکر ادا کرتی ہوں کہ بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے، پتھر اور بم نہیں لیپ ٹاپ نہیں۔ ہونہار طلبہ کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔یہاں طلبہ کو محنت کا صلہ مل رہا ہے،والدین کے خوابوں کی تعبیرمکمل کرنے والے بچے انعام کے مستحق ہے۔والدین نہ نجانے کتنے خواب طلبہ کے بستہ میں رکھ تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں طلبہ کو ایک لاکھ سے زائد سکوٹیز دینے جارہے ہیں۔سکوٹیز حاصل کرنے والے طلبہ کو مکمل طور پر تربیت فراہم کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں طلبہ کو گرین بسوں میں مفت سفر کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ پورے پنجاب میں 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس بن رہے ہیں۔ اٹک شہر میں نجی گرائمر سکول اور سرکاری نواز شریف سکول آف ایمیننس ساتھ ساتھ ہیں مگر سرکاری سکول بہت بہتر ہے۔ پنجاب کے علاوہ نواز شریف سکول آف ایمننس جیسے ایک سرکاری سکول کی مثال دکھا دیں۔ اس سے پہلے چھوٹے شہروں میں اتنی ترقی نہیں دیکھی، پہلے کام صرف بڑے شہروں میں ہوتے تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر ایک بچے نے اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔ 50ہزار سکولوں میں پنجاب کے کروڑوں بچے زیر تعلیم ہیں۔میں سمجھتی ہوں کہ تعلیم سب سے بہتر سرمایہ کاری ہے، کیونکہ ہر بچہ پاکستان کا علمبردار ہے۔بچوں کی کامیابی سے ناصرف والدین خوش ہوں گے بلکہ ملک وقوم کو فائدہ ہوگا دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔بچے ترقی کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ساہیوال، اٹک اور منڈی بہاؤالدین میں پورا پورا دن گزارا، آج جہلم میں پورا دن گزاروں گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ایسا ساہیوال، منڈی بہاوالدین اور اٹک اور جہلم کہاں تھا۔یوتھ کو ماضی میں گمراہ کن باتیں باتی جاتیں تھیں، آج بچوں سمیت سب دیکھ سکتے ہیں۔ماضی کے تمام کام بڑوں شہروں میں ہونے کی روایت توڑ دی ہے۔ جو گرین بس لاہور، راولپنڈی میں چلتی تھی وہی خوشاب، لیہ اور بھکر میں چل رہی ہے کوئی فرق نہیں۔ ہزاروں کلومیٹر میں طویل سڑکیں لاہور میں کم اور دوسرے شہروں میں زیادہ بنی ہیں۔جہلم کیتھ لیب میں مریضوں کو مفت اسٹنٹ اور پیس میکر وغیرہ ڈال رہے ہیں کبھی سوچا تھا کہ جہلم میں ایسا علاج ہوسکتا ہے۔25 چھوٹے اضلاع میں کیتھ لیب شروع ہیں، لاہور میں سب سے بڑا سرکاری کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ دبئی میں کام کرنا والا ڈرائیور سٹنٹ ڈلوانے کیلئے بہن کے کہنے پر فیصل آبادسے جہلم آیا۔کیا ماضی میں کبھی بڑے شہروں سے چھوٹے شہر میں علاج کرانا آتا تھا؟،جہلم سے دل کے مریض علاج کیلئے ماضی میں پنڈی اور لاہور جایا کرتے تھے۔ڈیڑھ دو سال میں ڈھائی لاکھ گھروں کیلئے اپنی چھت،اپنا گھر کے لون دیئے۔ جہلم میں خاتون سے ملکر آئی ہوں، جو پہلے 15 ہزار کرایہ دیتی تھی اب اپنے گھرکی 14 ہزار قسط دیتی ہے۔ ایسے سینکڑوں لوگ ہے جن کے پاس وسائل نہیں تھے، لیکن چند ماہ میں قرض لیکر گھر بنا لیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیوں لیپ ٹاپ، سکالر شپ، کیتھ لیب اور ہوم لون نہیں دیئے گئے؟،ماضی میں چھوٹے شہروں سے مسائل کی خبر آتی تھی اب ترقی کی خبریں آرہی ہیں۔جہلم میں اتنا خوبصورت بازار بنا ہے شاید ہی کسی بڑے شہر میں ایسا بازار ہو۔ وہ سسٹم بنا دیا ہے جہاں کوئی پرچی، ریفرنس یا اثرو رسوخ درکار نہیں صرف میرٹ پر کام ہوتا ہے۔ مریم نواز کا وعدہ ہے کہ اگر آپ میرٹ پر ہیں تو آپ کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ پنجاب میں نوکری کسی امیر آدمی کو سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر غریب آدمی کو ملتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گارمنٹ شاپ میں سیلز گرل کو مارنے والے کو تھانے میں زناٹے دار تھپڑ یاد رہے گا۔پہلی بار پنجاب حکومت غریب آدمی کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔اب کسی اثر ورسوخ والے جرات نہیں کہ کسی غریب آدمی کو مارے، طاقت کا غور مریم نواز کی حکومت میں نہیں چل سکتا۔ نام نہاد دانشور وں کو بڑی تکلیف ہے کہ حکومت غریب آدمی کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف مل رہا ہے۔پورے پنجاب کے ہر شہر میں اتنے پراجیکٹ ہے کہ سارے دن گزارنے کے باوجود صرف تیس فیصد ہی دیکھ سکتی ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور ساہیوال کے الیکشن میں سب محاذ آرا ہوگئے، کالعدم جماعتوں نے پورا زور لگایا لیکن ن لیگ کو فتح حاصل ہوئی۔ باتوں اور دعویٰ کی شیلف لائف ختم ہوچکی ہے، کوئی بیانیہ خدمت کا مقابلہ نہیں کر سکتاہے۔لوگ اب نجی ہسپتال یا سکول کی بجائے سرکاری ہسپتال اور سکول میں جاتے ہیں۔نواز شریف سکول آف ایمیننس میں ایئر کنڈیشن کلاس روم، بہترین لیب اور بہترین فیکلٹی ہے جو ایک لاکھ والے سکول میں بھی نہیں۔خواہش ہے کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس والا ماڈل پنجاب کے ہر بچے کو ملنا چاہیے۔ جوں جوں الیکشن قریب آرہا ہے، مخالفین اپنی مذموم کوششیں کررہے ہیں لیکن کام کوئی دھیلے کا نہیں کیا۔تین سال میں اربوں نہیں کھربوں روپے کے منصوبے بنار ہے ہیں۔