(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوڈان کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سوڈانی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سوڈان نےدوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوڈانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ،سوڈانی وزیر داخلہ کا پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےسوڈان کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔