(ویب ڈیسک )افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کےناقابل تردید شواہد سامنے آگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر کُرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی،مسلح افغان خارجی گرفتارکرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کرنے والی دہشت گرد تشکیل کا ایک مسلح خارجی گرفتار، جبکہ باقی بارڈر کراس کرنے میں ناکام ہوگئے۔گرفتار خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق اسپین غرافغانستان سے ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان خارجی نے دورانِ تفتیش خارجی کاظم گروپ میں شمولیت کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا،تلاشی کے دوران گرفتارافغان خارجی قاری وقاص کے قبضے سے ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خارجی کے قبضے سے مختلف مقامات اور بم بنانے کی تکنیک سے متعلق نوٹس پر مشتمل نوٹ بک بھی برآمد ہوئی،افغان خارجی قاری وقاص سے تفتیش جاری ہے۔