چین : جاب انٹرویوز یا پریزنٹیشنز کی تیاری، طلبہ کیلئے لائبریری میں ساؤنڈ پروف بھوتھس متعارف

چین : جاب انٹرویوز یا پریزنٹیشنز کی تیاری، طلبہ کیلئے لائبریری میں ساؤنڈ پروف بھوتھس متعارف

(ویب ڈیسک) وسطی چین کے صوبے ہینان میں واقع ژینگ ژو یونیورسٹی (Zhengzhou University) نے اپنی مرکزی لائبریری میں طلبہ کی سہولت اور خاموش ماحول برقرار رکھنے کے لیے 18 جدید ساؤنڈ پروف بوتھس (Soundproof Booths) نصب کر دیے ہیں، جنہیں طلبہ کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ سمارٹ بوتھس جدید ایکوسٹک ٹیکنالوجی کے تحت ڈیزائن کیے گئے ہیں جو اندرونی و بیرونی شور کو کم از کم 25 ڈیسیبل (dB) تک روکتے ہیں۔

اس شاندار ساؤنڈ پروفنگ کی بدولت طلبہ لائبریری کے روایتی خاموش ماحول میں خلل ڈالے بغیر اونچی آواز میں بولنے یا گفتگو کرنے کی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔

ہر کیبن کو مسلسل تازہ ہوا فراہم کرنے والے فریش ایئر وینٹی لیشن سسٹم (Fresh Air System) اور الیکٹرک پاور آؤٹ لیٹس (Power Outlets) سے لیس کیا گیا ہے۔

ان سہولیات کی بدولت طلبہ اپنے لیپ ٹاپ اور سمارٹ ڈیوائسز چارج کرتے ہوئے گھنٹوں آرام دہ ماحول میں مطالعہ جاری رکھ سکتے ہیں۔

آن لائن انٹرویوز اور اسپیکنگ پریکٹس کے لیے پرائیویٹ اسپیس:

یہ بوتھس خاص طور پر ان طلبہ کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہو رہے ہیں جو جاب انٹرویوز، ریموٹ انٹرنشپس، غیر ملکی زبانوں کی اسپیکنگ پریکٹس یا وائیوا اور پریزنٹیشنز کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس اقدام سے لائبریری میں پڑھنے والے دیگر طلبہ کی یکسوئی متاثر ہوئے بغیر آن لائن مصروفیات رکھنے والے طلبہ کو اپنی نجی جگہ مل گئی ہے۔

Watch Live Public News