(ویب ڈیسک) مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی (Jiangxi) کے شہر جی آن (Ji’an) کے ایک مقامی اسکول میں تخلیقی سائنس اور فزکس کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں عام پلاسٹک کی بالٹیوں سے تیار کردہ گھریلو ساختہ واٹر راکٹ (DIY Water Rocket) نے فضا میں کامیابی سے اڑان بھری۔
اسکول کے طلبہ نے عام استعمال کی پلاسٹک کی بالٹیوں اور بنیادی مکینیکل سامان کو جوڑ کر ایک مکمل واٹر راکٹ ڈیزائن کیا۔
اس ماڈل نے زمین سے ٹیک آف کرنے سے لے کر فضا میں بلند ہونے اور بحفاظت زمین پر ریکوری تک کے تمام روایتی مراحل کو کامیابی سے انجام دیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔جہاں صارفین کی جانب سے طلبہ کو سراہا جا رہا ہے۔
A DIY water rocket made from plastic buckets successfully took to the sky at a school in Ji’an City, east China’s Jiangxi Province, simulating a rocket launch from liftoff to recovery. pic.twitter.com/KIWshKXbkQ
— People's Daily, China (@PDChina) September 23, 2026