بھارت میں بیٹھی حسینہ کے غنڈوں کا بنگلہ دیش پر دھاوا، تھانہ نذرِ آتش، بی این پی رہنما قتل، کنِ پارلیمنٹ کا گھر راکھ کا ڈھیر

بھارت میں بیٹھی حسینہ کے غنڈوں کا بنگلہ دیش پر دھاوا، تھانہ نذرِ آتش، بی این پی رہنما قتل، کنِ پارلیمنٹ کا گھر راکھ کا ڈھیر
کیپشن: بھارت میں بیٹھی حسینہ کے غنڈوں کا بنگلہ دیش پر دھاوا، تھانہ نذرِ آتش، بی این پی رہنما قتل، کنِ پارلیمنٹ کا گھر راکھ کا ڈھیر

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی کے دوران پرتشدد واقعات میں شدت آگئی، گوپال گنج میں مشتعل افراد نے تھانے پر حملہ کرکے ملزمان کو چھڑا لیا، سرکاری اسلحہ لوٹ لیا اور عمارت کو آگ لگا دی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 17 نومبر کو گوپال گنج کے ٹونگی پاڑہ تھانے پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کے چند گھنٹے بعد سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے حلقے سے منتخب بی این پی کے رکنِ پارلیمنٹ ایس ایم جیلانی کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔ دوسری جانب فرید پور میں بی این پی رہنما راجو ملا کو قتل کر دیا گیا، جبکہ ڈھاکہ میں چار بسیں بھی جلا دی گئیں۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے گوپال گنج میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کی 21 پلاٹونیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش میں کالعدم عوامی لیگ کی سرگرمیوں اور بھارت میں مقیم سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے کردار پر بھی سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے بھارت سے عوامی لیگ کی سرگرمیوں کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

حالیہ واقعات نے بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی صورتحال پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 

Watch Live Public News