اسلام آباد پولیس کی مسجد فاروقِ اعظم، آئی نائن فور میں کارروائی، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی گئی

اسلام آباد پولیس کی مسجد فاروقِ اعظم، آئی نائن فور میں کارروائی، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی گئی
کیپشن: اسلام آباد پولیس کی مسجد فاروقِ اعظم، آئی نائن فور میں کارروائی، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی گئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے مسجد فاروقِ اعظم، آئی نائن فور میں کارروائی کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مفتی ابرار احمد کو عدالتی وارنٹ کی تعمیل کروا دی۔

پولیس کے مطابق مفتی ابرار احمد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 1212/26 کے تحت وارنٹ جاری کیے گئے تھے، جبکہ وہ 7 نومبر کو اسلام آباد میں جے یو آئی کے اجتماع کے بعد درج ہونے والے مقدمے میں نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی پر جے یو آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مقدمے میں پولیس سے تصادم اور سرکاری امور میں مداخلت سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں قاری افتخار حسین سمیت 200 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کے بعد مقدمے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

Watch Live Public News