مشہور ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی

 مشہور ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی
کیپشن: مشہور ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی

ویب ڈیسک: مشہور ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (GTA 6) دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی، گیم کی ریلیز کے ساتھ ہی شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیم کی ریلیز کے موقع پر دلچسپ پیشگوئیاں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں ملازمین دفاتر اور طلبہ تعلیمی اداروں سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متعدد افراد گیم کھیلنے کے لیے پہلے ہی چھٹی لینے یا بیماری اور دیگر مصروفیات کا بہانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں گیم کا نیا حصہ رات کے وقت ریلیز کیا گیا، جبکہ دنیا بھر میں اس کی آمد کو گیمنگ انڈسٹری کا ایک بڑا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ راک اسٹار گیمز کی جانب سے GTA 6 کو گزشتہ حصے کے 13 سال بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل GTA 5 ستمبر 2013 میں ریلیز ہوئی تھی، یہی وجہ ہے کہ نئے گیم کا شائقین کو طویل عرصے سے بے صبری سے انتظار تھا۔

 

Watch Live Public News