عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی
کیپشن: عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

ویب ڈیسک: حکومت نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا۔

اوگرا (OGRA) کی منظوری کے بعد، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا اور یہ اگلے 24 گھنٹوں تک نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ 322 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 355 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News