خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

 خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک
کیپشن:  خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 22 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں کی گئیں، جہاں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں انہیں ہلاک کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔

ضلع بنوں میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع ٹانک میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے بعد علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



 

Watch Live Public News