(ویب ڈیسک)بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں عالمی رہنماؤں کے ہمراہ باضابطہ گروپ فوٹو سیشن سے قبل قالین پر لگا ہوا 'فلور مارکر' (اسٹیکر) اٹھا کر اپنی جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے پرچموں کے سامنے عالمی رہنما بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز فوٹو سیشن کے لیے اپنی مقررہ جگہوں پر آ کر کھڑے ہو رہے ہیں۔
اس دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنی مقررہ جگہ پر پہنچتے ہی نیچے جھکتے ہیں، قالین پر رہنماؤں کے کھڑے ہونے کی نشاندہی کے لیے لگایا گیا سفید فلور مارکر (Floor Marker) اٹھاتے ہیں اور اسے اپنی واسکٹ کی جیب میں ڈال کر کیمرے کے سامنے پوز دینے کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
How can anyone, I mean anyone, embarrass India more on a global stage than PM Modi who literally picked up a floor marker & pocketed it. …. Unf….believable! https://t.co/sdzVipslzy
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) November 17, 2026
بھارتی کانگریس کی خاتون رہنما کی شدید تنقید:
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد انڈین نیشنل کانگریس کی ایک خاتون رہنما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے نریندر مودی کے طرزِ عمل پر کڑی تنقید کی۔
کانگریس رہنما نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "عالمی اسٹیج پر بھارت کو مودی سے زیادہ کوئی اور کیسے شرمندہ کر سکتا ہے، جنہوں نے باقاعدہ ایک فلور مارکر اٹھایا اور اسے اپنی جیب میں ڈال لیا... ناقابلِ یقین!"