بھارتی تاریخ کی بدترین انتخابی دھاندلی، نظرثانی کی آڑ میں ووٹر لسٹوں سے 13 کروڑ سے زائد ووٹرز کا غیر قانونی اخراج: رائٹرز

بھارتی تاریخ کی بدترین انتخابی دھاندلی، نظرثانی کی آڑ میں ووٹر لسٹوں سے 13 کروڑ سے زائد ووٹرز کا غیر قانونی اخراج: رائٹرز
کیپشن: بھارتی تاریخ کی بدترین انتخابی دھاندلی، نظرثانی کی آڑ میں ووٹر لسٹوں سے 13 کروڑ سے زائد ووٹرز کا غیر قانونی اخراج: رائٹرز

ویب ڈیسک: خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ووٹر لسٹوں کی نظرثانی کے دوران 13 کروڑ سے زائد ووٹرز کے نام خارج کیے جانے کا معاملہ سنگین تنازع بن گیا ہے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس عمل سے سب سے زیادہ مسلمان متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں ریاستی انتخابات سے قبل تقریباً 90 لاکھ ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالے گئے، جن میں مبینہ طور پر 70 فیصد مسلمان تھے۔ اس عمل کے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ممبئی میں 149 افراد کو مبینہ طور پر بنگلہ دیشی قرار دے کر ملک بدر کیا گیا۔ ان میں 38 سالہ شاہدہ فقیر بھی شامل تھیں، جن کے پاس بھارتی شہریت کے دستاویزی شواہد موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے خاندان کے نام 1952 سے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹوں میں درج ہیں۔

اسی طرح چھتیس گڑھ میں مزدور ناصرالدین شیخ کو بھی ووٹر لسٹ سے نام خارج ہونے کے بعد حراست میں لیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جبکہ ان کی اپیل خصوصی ٹریبونل میں زیرِ التوا بتائی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے حراستی مراکز میں مبینہ بدسلوکی اور اپیلوں پر فیصلوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں متاثرہ افراد انصاف کے منتظر ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی قانون کے تحت ووٹر لسٹ سے کسی شخص کا نام خارج ہونا اس کے غیر ملکی ہونے کا ثبوت نہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزارتِ داخلہ، وزیراعظم آفس اور الیکشن کمیشن نے رائٹرز کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

 

Watch Live Public News