ویب ڈیسک: ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ، تدفین اور یادگاری تقریبات کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ وحید خراسانی نے اپنی ابتدائی مذہبی تعلیم مشہد میں حاصل کی اور اپنی زندگی مذہبی علوم کے مطالعے، تحقیق اور تدریس کے لیے وقف کر دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، آیت اللہ وحید خراسانی 2018 تک تدریسی سرگرمیوں میں مصروف رہے، تاہم بعد ازاں بیماری کے باعث انہیں باقاعدہ تدریس کا سلسلہ روکنا پڑا۔