ویب ڈیسک: امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
ان کے انتقال پر ملک کی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے تعزیت کی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین آج رات رائے ونڈ میں ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ مولانا نذر الرحمان نے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے بھی امیر تبلیغی جماعت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا نذر الرحمان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔