ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔
اداکارہ میرا نے بہن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شائستہ عباس نے لندن کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔
میرا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متعدد بار برطانوی ہائی کمیشن سے ویزے کی درخواست کی، تاہم انہیں ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
شائستہ عباس پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں، جبکہ وہ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں اور نجی ٹی وی کے ڈرامے ’سیپ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
شائستہ عباس کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ میرا اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔