واٹس ایپ  کا  صارفین کے لیے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان 

واٹس ایپ  کا  صارفین کے لیے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان 

(ویب ڈیسک)میٹا کی ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ' واٹس ایپ' نے صارفین کی سہولت کے لیے ایونٹ منیجمنٹ کے دو نئے اور انقلابی فیچرز باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان فیچرز کی بدولت اب صارفین ایسے افراد کو بھی ایونٹ انوی ٹیشنز بھیج سکیں گے جو خود واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔

شیئر ایبل ایونٹ انوائیٹس (Shareable Event Invites):

کمپنی کے بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین اب واٹس ایپ میں کسی بھی تقریب، ملاقات یا میٹنگ کا ایونٹ بنا کر اس میں کور فوٹو شامل کر سکتے ہیں اور اس کا ویب لنک جنریٹ کر سکتے ہیں۔

سب سے اہم پیش رفت یہ ہے کہ جن افراد کے ساتھ یہ لنک شیئر کیا جائے گا، وہ واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر یا اکاؤنٹ بنائے بغیر بھی براؤزر پر ایونٹ کی تمام تفصیلات دیکھ سکیں گے۔

پرائیویسی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صارفین کے پاس یہ آپشن بھی ہوگا کہ وہ مدعو کیے جانے والے نان واٹس ایپ صارفین سے اپنا فون نمبر چھپا سکیں، ایسے افراد کے سامنے آپ کے ذاتی نمبر کے بجائے صرف ایونٹ کا نام، پتہ اور تفصیلات ہی ظاہر ہوں گی۔

ایونٹس ہوم (Events Home) اور کسٹم ریمائنڈرز:

کمپنی نے تمام ایونٹس کو منظم رکھنے کے لیے ایک نیا وقف شدہ سیکشن 'ایونٹس ہوم' متعارف کرایا ہے۔

یہ ایک جامع 'ون اسٹاپ ہب' کے طور پر کام کرے گا جہاں صارفین اپنے تمام شیڈولڈ ایونٹس، موصول ہونے والے انوائیٹس اور مہمانوں کی فہرست ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے۔

اس میں صارفین کی سہولت کے لیے 'کاسٹیوم ریمائنڈرز' (Custom Reminders) سیٹ کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے تاکہ اہم تقریبات کے اوقات فراموش نہ ہوں۔

واٹس ایپ کے مطابق ان فیچرز کا باقاعدہ رول آؤٹ شروع کر دیا گیا ہے اور آنے والے چند ہفتوں کے دوران یہ دنیا بھر کے تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (iOS) صارفین کو بتدریج دستیاب ہو جائیں گے۔

Watch Live Public News