گوگل کی نئی سوشل میڈیا ایپ متعارف کرانے کی تیاری، یوٹیوب ٹمبا میں کون سے فیچرز ہوں گے؟

گوگل کی نئی سوشل میڈیا ایپ متعارف کرانے کی تیاری، یوٹیوب ٹمبا میں کون سے فیچرز ہوں گے؟
کیپشن: گوگل کی نئی سوشل میڈیا ایپ متعارف کرانے کی تیاری، یوٹیوب ٹمبا میں کون سے فیچرز ہوں گے؟

ویب ڈیسک: گوگل بظاہر اپنی نئی سوشل میڈیا ایپ متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا نام یوٹیوب ٹمبا (YouTube Tamba) بتایا جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے یوٹیوب ایپ کے نئے ورژن کے کوڈ میں ایک الگ ایپ ٹمبا کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی ایپ میں انفرادی اور گروپ چیٹس، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے، صارفین کی پوسٹس اور دیگر سوشل میڈیا فیچرز شامل ہونے کا امکان ہے۔

ایپ میں ہوم، سرچ، کیمرا، ان باکس اور چیٹس جیسے آپشنز بھی موجود ہو سکتے ہیں، جبکہ اس کا لے آؤٹ یوٹیوب کے بجائے انسٹاگرام سے زیادہ ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔

صارفین ایک دوسرے کو فالو کرنے، فالو ریکوئسٹس بھیجنے اور منظور کرنے کے علاوہ کمنٹس کے جواب میں وائس نوٹس بھی بھیج سکیں گے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ گوگل ٹمبا کو الگ ایپ کے طور پر متعارف کرائے گا یا اس کے فیچرز یوٹیوب کے اندر ہی شامل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب نے گزشتہ چند ماہ کے دوران پرائیویٹ میسجنگ کا فیچر متعارف کرایا ہے، جبکہ گروپ چیٹس کی سہولت بھی جلد فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Watch Live Public News