(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے میاں محمد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف امور کے حوالے سے بات چیت کی۔
وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔انہوں نے میاں محمد نواز شریف کو خیبر پختونخوا کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے حالیہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو جاری حکومتی اصلاحات بالخصوص معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلینجز اور انکے تدارک کیلئے اقدامات پر بھی بریف کیا۔
وزیرِ اعظم اور نواز شریف کے مابین ملکی سیاسی امور اور معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔