گاڈی آئزنکوٹ کو اسرائیل میں حکومت کیلئے 67 ارکانِ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل 

گاڈی آئزنکوٹ کو اسرائیل میں حکومت کیلئے 67 ارکانِ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل 
کیپشن: گاڈی آئزنکوٹ کو اسرائیل میں حکومت کیلئے 67 ارکانِ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل 

ویب ڈیسک: اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، جس کے دوران 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے گاڈی آئزنکوٹ کی حمایت کی سفارش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت کی، جبکہ وہ اتوار کو حکومت سازی کا مینڈیٹ دینے سے قبل مزید مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ان کی اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 نشستوں پر مشتمل جماعت کے دونوں دھڑوں نے صدر سے ملاقات میں کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی، جبکہ مذہبی رہنماؤں نے بھی کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Watch Live Public News