پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ،نوٹیفکشین جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ،نوٹیفکشین جاری

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں بڑی کمی کردی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم صارفین کے لیے اچھی خبر ،حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق اج رات 12 بجے سے ہوگا ، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں چھ نومبر تک نافذ العمل رہیں گی ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 41 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کے بعدڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News