ابوظہبی ٹی ٹین لیگ: قومی کرکٹرز کیلئے این او سی کا تنازع حل ، پی سی بی ، لیگ انتظامیہ میں معاملات طے

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ: قومی کرکٹرز کیلئے این او سی کا تنازع حل ، پی سی بی ، لیگ انتظامیہ میں معاملات طے

(ویب ڈیسک) ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں قومی کرکٹرز کی شرکت پر تعطل کا شکار این او سی کا معاملہ بالآخر خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) اور لیگ انتظامیہ کے درمیان مالی و تکنیکی امور پر کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات حتمی طور پر طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے منتظمین اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ،منتظمین کی جانب   این او سی کےبدلے   پی سی بی کو دو لاکھ ڈالرز تک معاوضہ اور سہولیات ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے فرنچائزز اور کھلاڑیوں نے پی سی بی سے این او سی جاری کرنے کی درخواست کی تھی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فرنچائزز اور کھلاڑیوں کی درخواست پر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے،فرنچائزز اور کھلاڑیوں کی درخواست پر غور کیا گیا،معاملات طے پانے کے بعد قومی کرکٹرز کے ٹی ٹین کھیلنے کے امکانات یقینی ہو گئے۔

Watch Live Public News