(ویب ڈیسک ) پاکستان کےسابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کےلئے رجسٹریشن کروالی ہے۔
محمد عامرنے انگلینڈ کی شہریت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے لئے رجسٹریشن کروائی ہے، محمد عامر برطانیہ کی شہریت ملنے کے بعد وہاں منتقل ہوچکے ہیں۔ برطانوی شہری ہونے کی وجہ سے محمد عامر کو پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں۔
ذرائع کے مطابق اے پی ایل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایل ڈرافٹ کیلئے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
خیال رہے کہ اے پی ایل کا پلیئرز ڈرافٹ کل ہو گا۔