محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی کر دی

محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی کر دی
کیپشن: محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی کر دی

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دایاں کندھا کھلا رہنے کے باعث انہیں گیند کی لائن اور سوئنگ سمجھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بابر اعظم اب تک 3 اننگز میں 45، 34 اور 10 رنز بنا سکے ہیں۔ اچھی شروعات کے باوجود بڑی اننگز نہ کھیل پانے کے باعث ان کی بیٹنگ زیرِ بحث ہے۔

محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم پہلے ایکسٹرا کور کے اوپر سے اعتماد کے ساتھ شاٹس کھیلتے تھے، لیکن اب ان کی بیٹنگ میں وہ سابقہ روانی نظر نہیں آ رہی۔ ان کے مطابق یہ بابر جیسے معیاری کھلاڑی کے لیے تشویش ناک ہے۔
بابر اعظم کے لیے اب اہم چیلنج اپنی تکنیک بہتر بنا کر اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنا ہے، خصوصاً آئندہ عالمی مقابلوں سے قبل فارم کی بحالی ان کے لیے اہم ہوگی۔

Watch Live Public News