وزیر اعظم ، امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی،پیٹرولیم لیوی سے متعلق اہم فیصلہ ہونے کا امکان

وزیر اعظم ، امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی،پیٹرولیم لیوی سے متعلق اہم فیصلہ ہونے کا امکان

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق اہم فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات طے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات آج سپہر تین بجے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات خصوصا پیٹرولیم لیوی سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی ۔جماعت اسلامی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم میاں شہباز شریف سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کرے گی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق اہم فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں کمی کرنے کے معاملے کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا جائے گا ،

وزیراعظم میاں شہباز شریف جنگی صورتحال میں قیمتوں میں اضافے اور دباؤ سے متعلق  امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کریں گے ۔پٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت دیگر فارمولے سمیت اہم فارمولے بارے بھی جماعت اسلامی کو اعتماد میں دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن وزیراعظم سے ہونے والی مشاورت بارے میڈیا بریفنگ دیں گے۔

Watch Live Public News