مولانا طاہر اشرفی کا کوئٹہ کے تاریخی چرچ کا دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

 مولانا طاہر اشرفی کا کوئٹہ کے تاریخی چرچ کا دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
کیپشن:  مولانا طاہر اشرفی کا کوئٹہ کے تاریخی چرچ کا دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

ویب ڈیسک: قومی پیغامِ امن کمیٹی پاکستان کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے وفد کے ہمراہ کوئٹہ کے تاریخی بیت ایل میموریل میتھوڈسٹ چرچ کا دورہ کیا، جو 1890 سے قائم ہے۔

چرچ کے انچارج پادری سائمن بشیر نے مولانا طاہر اشرفی اور وفد کا استقبال کیا اور انہیں چرچ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور امن کے فروغ کے لیے تمام مذاہب کے درمیان باہمی احترام اور اتحاد ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور آئینی حقوق حاصل ہیں۔ ملک میں امن، محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے تمام مذاہب اور طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ شہریوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی ہی ایک پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔

Watch Live Public News