اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس جانے کیلئے تیار ہیں، ترجمان اپوزیشن اتحاد

اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس جانے کیلئے تیار ہیں، ترجمان اپوزیشن اتحاد
کیپشن: اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس جانے کیلئے تیار ہیں، ترجمان اپوزیشن اتحاد

ویب ڈیسک: اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں مدد کے لیے وزیراعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اطلاعات کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے بنیادی نکات کا بھی علم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا تارڑ کو کوئی بھی بیان دینے سے قبل رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف وزیراعظم ہاؤس جانے کے لیے تیار ہیں تاکہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکے۔

Watch Live Public News