ویب ڈیسک: جاپان کے صوبے واکایاما کی سوسامی بے میں سمندر کی تہہ میں قائم ایک منفرد پوسٹ باکس سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، جہاں سے غوطہ لگا کر خطوط ارسال کیے جا سکتے ہیں۔
یہ زیرِ آب پوسٹ باکس 1999 میں قائم کیا گیا تھا اور دستیاب معلومات کے مطابق یہاں سے ہر سال 1500 سے زائد خطوط بھیجے جاتے ہیں۔
یہ دراصل ایک عام پوسٹ باکس ہے جسے سمندر کی تہہ میں مضبوطی سے نصب کیا گیا ہے۔ اسے سیاحت کے فروغ اور علاقے میں مزید سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
یہ منفرد مقام ان سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتا ہے جو سمندر میں غوطہ خوری کے ساتھ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کو یادگاری پیغام بھیجنے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔