جنگ چھڑی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں: محسن رضائی

جنگ چھڑی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں: محسن رضائی
کیپشن: جنگ چھڑی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں: محسن رضائی

ویب ڈیسک: ایران کے سینئر عہدیدار محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں انٹرنیٹ کیبلز، ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کی تنصیبات بھی نشانے پر آسکتی ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ابھی اپنی تمام فوجی صلاحیتیں استعمال نہیں کیں اور وہ اگلے مرحلے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ ختم کرنے کی ایرانی تجویز کو مؤخر کیے جانے کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

محسن رضائی نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جنگ ختم کرنے کا کوئی واضح عملی منصوبہ نہیں، جس کے باعث سفارتی پیش رفت رک گئی ہے۔

محسن رضائی کے مطابق، جنگ جاری رہنے سے خطے میں تعلقات کی صورتحال ایران کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے اور خلیجی ممالک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ خلیجی ممالک کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ امریکی فوج اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی۔



Watch Live Public News