ایران کیخلاف جنگ جلد جیت لی جائے گی، صدر ٹرمپ

ایران کیخلاف جنگ جلد جیت لی جائے گی، صدر ٹرمپ
کیپشن: ایران کیخلاف جنگ جلد جیت لی جائے گی، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کسی نہ کسی صورت میں بہت جلد جیت لی جائے گی۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ حملہ کیا جائے یا معاہدہ کیا جائے۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ایرانی معیشت تباہ ہوچکی ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح 300 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور طیارہ شکن نظام بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل ہے اور گزشتہ 3 روز کے دوران اس اہم آبی گزرگاہ سے ریکارڈ مقدار میں تیل منتقل ہوا۔

Watch Live Public News